ابنا: یہ واقعہ بغداد کے شمال میں بلد کے علاقے میں پیش آیا جہاں سعودی نواز دہشت گردوں کے ایک کار بم دھماکے میں پانچ افراد منجملہ ایک ایرانی زائر شہید اور گیارہ دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔
کچھہ عرصے قبل بھی بغداد کے شمال میں 20 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع علاقے التاجی کےقریب ایرانی زائرین کی حامل ایک بس کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا تھا جس میں پانچ ایرانی زائرین شہید اور 12 دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔ واضح رہے کہ عراق میں دہشتگرد اور تکفیری گروہ ایرانی زائرین کو اپنے دہشتگردانہ حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110